دبئی (اے بی این نیوز)پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہوگی،افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان ہوگا،ہرٹیم،حریف ٹیموں سے دومرتبہ میچ کھیلے گی، فائنل 7 ستمبر کو ہو گا،دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
تین ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول
اگست 29 کو افغانستان اورپاکستان آمنے سامنے آئیں گے،جبکہ 30 اگست کو یو اے ای کا پاکستان سے مقابلہ ہوگا،،یکم ستمبرکو یو اے ای کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، 2 ستمبرکو پاکستان کا مقابلہ یو اے ای سے ہے، 5 ستمبر کو افغانستان اور یو اے ای کا میچ شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیگاری میں مرد اور خاتون کے قتل کے ہولناک واقعے میں بڑی پیش رفت