کراچی ( اے بی این نیوز )قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جو بھی ٹیم جا رہی ہے ، اس پر پورا بھروسہ ہے۔
بابر ،رضوان اور شاہین ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔
کراچی:کوچ اور میں ایک پیج پر ہیں ۔ ٹیسٹ اور ون ڈے سے نہیں بھاگ رہے ۔ شاداب خان زخمی ہیں ، محمد نواز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔
دورہ بنگلادیش کیلئے بھرپور تیار کی ہے۔
اگلی سیریز کے بارے میں نہیں سوچتا۔ اب بنگلا دیش سیریز پر فوکس ہے ، ورلڈ کپ بعد کی بات ہے۔ پچھلے کپتانوں کے ساتھ جو ہوا اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ۔ کوئی ایک بندہ ٹیم نہیں بناتا ، مشاورت سے ٹیم بنتی ہے۔
کوئی بھی کپتان ہو اسے ٹائم دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں :اڈیالہ جیل پر فرضی حملہ کی مشق