لندن (اے بی این نیوز)لارڈز ٹیسٹ میں قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی کرکٹر محمد سراج پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔محمد سراج نے لارڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد بھارتی کرکٹر پر بطور سزا جرمانہ عائد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر محمد سراج پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔محمد سراج نے گزشتہ روز بین ڈکٹ کی وکٹ پر جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا جس کے بعد ان پر جرمانے کے ساتھ ساتھ ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فائرنگ، ممتاز قبائلی رہنما جاں بحق