لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قومی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمود اپنے مختصر مدت ی معاہدے کی میعاد ختم ہونے تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
بورڈ نے مزید کہا کہ سابق کرکٹر اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور ان کی ترقی کارکردگی، کھلاڑیوں سے واقفیت اور ٹیم کی حرکیات کی تفہیم پر مبنی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کی موجودگی ان کے وسیع بین الاقوامی اور کوچنگ تجربے کے پیش نظر قابل قدر ہوگی۔ ٹیم کے ساتھ ان کی پیشگی شمولیت تسلسل کی اجازت دیتی ہے اور ڈریسنگ روم میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
1996 سے 2007 کے درمیان پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ اور 143 ون ڈے کھیلنے والے اظہر علی نے عالمی سطح پر متعدد کوچنگ کے فرائض بھی ادا کیے، جن میں قومی ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرنا اور مختلف ٹی 20 لیگز میں کام کرنا شامل ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کے مستقل ہیڈ کوچ کے حوالے سے فیصلہ طویل مدتی تقرریوں کے لیے جاری تشخیصی عمل کے اختتام کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان