اہم خبریں

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ،پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دےکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دے دی۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے 32 کے مقابلے 56 گول سے کامیابی حاصل کیے۔

واضح رہے ایونٹ میں پاکستان کا تیسرا میچ کوریا کے خلاف 29 جون کو ہوگا، پاکستانی ٹیم گروپ میں اپنا چوتھا اور پانچواں میچ جاپان اور مالدیپ کے ساتھ بالترتیب 30 جون اور یکم جولائی کو کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں