کوالالمپور (اے بی این نیوز)ملائیشیا، ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2025 کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دی۔
دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی دکھائی ہے اورفائنل میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم سے ٹائٹل جیتنے کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ فاتح ٹیم کو عالمی سطح پر مزید ایونٹس کےلئے کوالیفائی کرنیکا موقع بھی ملے گا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ اور آئرلینڈ کا تہران سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ