اہم خبریں

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں ہو گا،آٹھ ٹیموں میں مقابلہ،پاکستان کی ٹیم کس ملک میں کھیلے گی ،جا نئے تفصیل

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلاجائے گا۔ آٹھ ٹیمیں شریک ہو نگی جن میں، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا شامل ہیں ۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے کوالیفائر ٹورنامنٹ جیت کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ آئی سی سی کے مطابق پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔
فائنل 2 نومبر کو بنگلور یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتی ہے تو میچ کولمبو میں ہوگا۔ پاکستان ویمنز تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔

مزید پڑھیں :مودی کےشکست خوردہ بیانات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا،وزیراعظم شہبازشریف

متعلقہ خبریں