سڈنی (اے بی این نیوز)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گل کو کوکین کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پائے جانے پر عدالت نے ایک سال اور 10 ماہ کی انٹینسو کریکشن آرڈر (ICO) کے تحت سزا سنائی ہے۔
سزا کے تحت میک گل کو قید کی بجائے 495 گھنٹے کمیونیٹی سروس انجام دینی ہوگی اور باقاعدہ ڈرگ ٹیسٹنگ سے بھی گزرنا پڑے گا۔رواں برس مارچ میں جیوری کو معلوم ہوا تھا کہ اپریل 2021 میں اسٹورٹ میک گل نے اپنے برادرِ نسبتی اور ایک ڈرگ ڈیلر کے درمیان 3 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالر مالیت کی کوکین ڈیل میں معاونت کی تھی۔
اگرچہ جیوری نے انہیں بڑے پیمانے پر منشیات کی کمرشل سپلائی کا مرتکب نہیں پایا، تاہم کوکین کی منتقلی کے جرم میں سزا سنائی گئی۔میک گل سڈنی کی ڈاؤننگ سینٹر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں سابق کپتان اسٹیو وا نے ان کے حق میں بیان دیا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود فلائیٹ شیڈول متاثر،150 پروازیں منسوخ