کراچی (اے بی این نیو)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے دسویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دکر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔اتوار کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں اب تک 10 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز کھیل کر تمام میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔
لاہور قلندرز نے اب تک 3 میچز کھیلے جس میں 2 میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی، قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 2 میں جیت ملی اور 2 میں ہی اسے شکست کا مزہ چکھنا پڑا، وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی 3،3 میچز کھیل ایک کامیابی اور 2،2 پوائنٹس کے ساتھ بالتریب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں کوئی جیت حاصل نہیں کرسکی۔ اس نے 3 مچز کھیلے اور تمام میں ہی اسے شکست ہوئی۔واضح رہے کہ ٹاپ کی 4 ٹیمیں پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر 21اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟