اہم خبریں

پی ایس ایل ،اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو6وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی (‌‌‌اے بی این نیوز)پی ایس ایل ،اسلام آبادیونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو6وکٹوں سے شکست دیدی۔ 129رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17.1 اوورز میں 6وکٹوں پر حاصل کیا۔ کپتان شاداب خان نے 47اور صاحبزادہ فرحان نے 30رنز بنائے ۔
اعظم خان 31اور محمد نواز نے 8رنز بنائے ۔ حسن علی نے 2،عباس آفرید ی اور محمد نبی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 128رنز بنائے ۔ ٹم سائفرٹ 30،سعد بیگ 20اور خوشدل شاہ نے 17رنز بنائے ۔ عباس آفرید ی نے 9گیندوں پر 24رنز بنائے ۔ جیسن ہولڈرز ،نسیم شاہ اور شاداب خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، جس میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے ٹم سیفرٹ نے 30 رنز بنائے، عباس آفریدی نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 24 رنز بنائے، کنگز کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ اسلام آباد کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان نے اوپننگ کی اور 34 کے مجموعی سکور پر صاحبزادہ فرحان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 38 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو صرف چار رنز بنانے کے بعد حسن علی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد اعظم خان اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 103 تک پہنچایا تو وکٹ کیپر اعظم خان 31 رنز بنا کر محمد نبی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور شاندار بلے باز رہے۔ انہوں نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی کنگز کے حسن علی نے دو، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

. قبل ازیں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا تھا اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 30 اور عباس آفریدی 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان، نسیم شاہ اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز کے لیے آج کا دن کوئی خاص نہیں تھا۔ آخری چند اوورز کے علاوہ تقریباً پوری اننگز میں کچھ بھی ان کے حق میں نہ جا سکا، گیند کی غیر یقینی باؤنس اور سست روی نے بلے بازوں کو پریشان کر رکھا تھا اور شاٹس کی ٹائمنگ ایک بڑا چیلنج بن گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز نے شاندار حکمت عملی کے ساتھ کراچی کی بیٹنگ لائن اپ کو دباؤ میں رکھا۔ ابتدائی وکٹوں نے کنگز کو پیچھے دھکیل دیا۔اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان نے اپنی اسپن سے کراچی کو اپنی لپیٹ میں رکھا جب کہ تیز گیند بازوں نے معاشی طور پر بھی بولنگ کی۔نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرنے کے لیے “پرفیکٹ بال” کرائی جو بلاشبہ اس دن کی سب سے یادگار گیند تھی۔

مزید پڑھیں :کینالز منصوبہ پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے، ایاز لطیف پلیجو کا انکشاف

متعلقہ خبریں