اہم خبریں

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار سنچری،یونائیٹڈ زلمی کو 244 رنز کا ہدف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار سنچری۔ صاحبزادہ فرحان نے52 گیندوں پر106 رنز بنائے،5 چھکے،14 چوکے بھی لگائے۔
کولن منرو نے ایک چھکے اور4 چوکوں مدد سے27 گیندوں پر40 رنز کی اننگز کھیلی ۔ یونائیٹڈ زلمی کو 244 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان کی دھواں دھار سنچری کی مدد سے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 وکٹوں پر 243 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

دفاعی چیمپیئن ٹیم کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری تاہم صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 144 رنز کی بجلی کی تیز شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کے لیے بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھ دی۔

صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل میں پہلی سنچری اسکور کی، وہ 52 گیندوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔کولن منرو 40، اعظم خان 16 اور سلمان علی آغا 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیسن ہولڈر 20 اور بین ڈورشیس 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جارج لنڈا کو میکس برائنٹ کی جگہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد شہزاد اور ریلی میریڈیتھ کی جگہ سعد مسعود اور بین ڈورشیس کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، اینڈریس گاس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اور بین دورش پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں :خلاء میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ،خواتین نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،جانئے انوکھا کارنامہ

متعلقہ خبریں