اہم خبریں

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (اے بی این نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی دونوں نے اپنے اسکواڈز میں تبدیلیاں کی ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں میکس برائنٹ کی جگہ جارج لنڈا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد شہزاد اور ریلی میریڈیتھ کی جگہ سعد مسعود اور بین ڈورشیس کو اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، اینڈریس گوس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اور بین دورش پر مشتمل ہے۔

پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ اس کے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لنڈا، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔ دوسری جانب پشاور زلمی کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں :امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا،اگر ملتا توضرور جاتا،بیرسٹرگوہر

متعلقہ خبریں