اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے ملکی وغیر ملکی کرکٹرکو ثقافتی رنگ میں ڈھال کر نئے انداز میں انٹری کرادی۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغازسے قبل پشاورزلمی کے چئیرمین جاوید افریدی نے گزشتہ روز ٹیم کے اعزازمیں اعشائیہ دیا جس میں کھلاڑیوں کےعلاوہ سپورٹ اسٹاف کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم، ہیڈ کوچ محمد اکرم، مینٹوراورصدرانضمام الحق سمیت پوری پشاورزلمی اسکواڈ نے شرکت کی۔زلمی نے اپنے ملکی اورغیر ملکی کرکٹرز کی پشاوری روایتی کھانوں اور باربی کیو سے تواضع کی جبکہ قومی لباس شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ کے علاوہ پشاوری ٹوپی بھی پہنائی۔
پشاورزلمی کی جانب سے ملکی وغیرملکی کرکٹرکو ثقافتی رنگ میں ڈھالنے کی تصاویر و ویڈیوزسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ہزاروں افغان شہریوں کی عارضی پناہ گزین کی حیثیت ختم کردی