راولپنڈی (اے بی این نیوز) پی ایس ایل 10 کا میدان سج گیاسیٹی بج گئی، ، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی، افتتاحی میچ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
پی ایس ایل سیزن 10 کا بگل بجنے کو تیار ہے، شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجے گی جس میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہو گا، تقریب میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین، علی ظفر، نتاشہ بیگ اور دیگر آواز کا جادو جگائیں گے۔
پی ایس ایل 10 میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔
پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ ہر میچ میں مکمل اردو کمنٹری، میچوں کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور نئی جدت کے ساتھ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا متعارف کرایا جانا شامل ہے۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہورقلندرز ٹکرائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات ساڑھے 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان کو نیا ٹیلنٹ کیسے دینا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) میں جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 55 جیتے ہیں اور 44 میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔ اسی طرح لاہور قلندرز نے 94 میں سے 40 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 51 میں اسے شکست ہوئی ہے اور 3 میچز ٹائی ہوئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مہنگی ترین فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جیت کا تناسب .6666 فیصد ہے (جو پی ایس ایل کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے)، انہوں نے 42 میں 29 میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا بعدازاں 2022، 2023 اور 2024 میں رنر اپ ٹیم بن کر ابھری تھی۔ شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جنہوں نے 55 میچز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں۔
شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) 62.3 فیصد
سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) 58.1 فیصد
بابر اعظم (پشاور زلمی) 54.7 فیصد
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے،
اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ میری رائے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملکی اور غیر ملکی تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے..
امید ہے کہ ٹیم اس بار پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھائے گی، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ اس بار ہماری فیلڈنگ بہترین ہوگی کیونکہ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر، سعود شکیل، خواجہ نافع اور حسن نواز بہت اچھے فیلڈرز ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال