اسلام آباد ( اےبی این نیوز )پی ایس ایل کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے باعث مورخہ 06 اپریل 2025، 06:00 بجے سے07:00 بجے شام*اور 09.30 بجے سے10.30 بجے رات تک مختلف اوقات میں کشمیر چوک، کلب روڈ، راول ڈیم چوک پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق روٹ کے باعث کلب روڈ پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے لیے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی،کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لئے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر سفر کریں۔
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے ۔ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ITP ریڈیو FM-92.4 شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔
مزید پڑھیں :خواجہ سراء پر حملہ، دوران علاج دم توڑ گیا،سفیان کو تین گولیاں لگیں