اہم خبریں

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے متعلق بڑی خبرسامنے آ گئی

پشاور ( اے بی این نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ 8 اپریل کو پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونا تھا، جس کا مقصد پی ایس ایل کی پروموشن اور کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک پریکٹس سیشن فراہم کرنا تھا۔

ابتداء میں، پی سی بی اور صوبائی حکومت کے ساتھ اس میچ کے انعقاد کے حوالے سے تمام معاملات طے پا گئے تھے۔ تاہم، گزشتہ روز پی سی بی اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں اسٹیڈیم میں کیچ لینے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، اسٹیڈیم میں کیچ کے لیے مناسب سہولتوں کا فقدان پایا گیا، جس کے بعد پی سی بی نے نمائشی میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا۔

یہ فیصلہ کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے، کیونکہ اس میچ کا مقصد پی ایس ایل کے آغاز سے قبل شائقین کو تفریح فراہم کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں