اہم خبریں

ٹی ٹونٹی سیریز ،پاک نیوزی لینڈ کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

ویلنگٹن (اے بی این نیوز)پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اورآخری میچ آج کھیلا جائیگا۔ گزشتہ روز ویلنگٹن میں قومی سکواڈ کا بیسن ریزرو گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ سیشن کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کی۔

پریکٹس سے پہلے کھلاڑیوں نے وارم اپ ڈرلز میں بھی حصہ لیا، کوچزکی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ پریکٹس بھی کی، پاکستان اورنیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹونٹی میچ آج ویلنگٹن سکائی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 11:15 بجے شروع ہو گا، پانچ میچزکی سیریزمیں نیوزی لینڈ کو پہلے ہی تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: سکیورٹی وجوہات ،جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیونافذ

متعلقہ خبریں