لاہور (اے بی این نیوز) پی ایس ایل سیزن 10 کا متبادل ڈرافٹ آج شام ہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے متبادل ڈرافٹ کا انعقاد ورچوئل سیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ اور 5 کرکٹرز چند میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔
پشاور زلمی ناہید رانا (گولڈ کیٹیگری) کے متبادل کا انتخاب کرے گی۔ اور کراچی کنگز لٹن داس (سلور کیٹیگری) کی جگہ لے گا۔ رئیسی وین ڈیر ڈوسن اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوں گے لیکن وہ چند میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
مارک چیپ مین اور کین ولیمسن بھی جزوی طور پر کوئٹہ اور کراچی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پشاور زلمی کوربن بوش (ڈائمنڈ کیٹیگری) کے متبادل کا انتخاب کرے گی۔ پی ایس ایل سیزن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک 4 شہروں میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونیوالے 50 افغان بچے حکام کے حوالے