اہم خبریں

آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر مہندر سنگھ دھونی نے خاموشی توڑ دی

نئی دہلی (اے بی این نیوز) مہندرا سنگھ دھونی نے آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ چاہے میں وہیل چیئر پر ہوں تب بھی لیگ کا حصہ رہوں گا۔

دھونی اپنا 18 واں سیزن چنئی سپر کنگز کے ساتھ کھیلنے جا رہے ہیں اور وہ ٹیم کو پانچ بار چیمپئن بنانے والے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی جگہ رتوراج گائیکواڈ کو اب چنئی سپر کنگز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دھونی کے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ان کے آئی پی ایل کے مستقبل کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ میری فرنچائز ہے، اگر میں وہیل چیئر پر ہوں تب بھی وہ مجھے ہی منتخب کریں گے۔ دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر کو یقین ہے کہ دھونی اپنے ناقدین کو حیران کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔

گواسکر نے کہا کہ ہم ان سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھ کر ان پر دباؤ کیوں ڈالنا چاہتے ہیں؟ جب بھی لوگ اس سے اس کے بارے میں پوچھتے ہیں تو وہ ان کو غلط ثابت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی ،اورنگی ٹائون میں سحری کے وقت مسجد کے پیش امام کا قتل

متعلقہ خبریں