ممبئی (اے بی این نیوز) انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا سب سے مہنگا سپیل کر کے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گزشتہ روز آئی پی ایل کے 18ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ سن رائزرز حیدرآباد کے بلے بازوں نے راجستھان کے گیند بازوں کو آؤٹ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بنائے جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس میچ میں راجستھان رائلز کے گیند باز جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کیا۔ آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی باؤلر کا سب سے مہنگا سپیل ہے۔
اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز کے بولر موہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے دہلی کیپٹلز کے خلاف 4 اوور میں 73 رنز دیے تھے۔ واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: سکھوں نے بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا،امریکا میں کامیاب ریفرنڈم کا انعقاد