ماونٹ مونگانوئی (اے بی این نیوز)پاکستان نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمیز نیشم، مچل ہے، ایش سودھی، زکیری فولکس اور جیکب ڈفی
دریں اثناء رضوان نسیم شاہ کا فون توڑنے کے بعد نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے،ایوان صدر میں پریڈ جاری