اہم خبریں

بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کردی

ممبئی (اے بی این نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل باؤلرز کے لئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی۔پانچ برس قبل آئی سی سی نے کورونا کی وجہ سے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی عائد کی تھی جس کے بعد باؤلرز پسینے سے گیند کو چمکاتے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو پاکستانی باؤلرز نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ گیند تھوک سے زیادہ جلدی چمکتی ہے۔فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ اس سے باؤلروں کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی، عاکف جاوید کا کہنا تھا کہ گیند کے دونوں جانب پسینہ لگانے سے گیند ریورس ہونا کم ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ محاذ آرائی کاخاتمہ،پی ٹی آئی کا اتحادیوں سے رابطہ

متعلقہ خبریں