اہم خبریں

انگلینڈ کے ہیری بروک نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

لندن ( اے بی این نیوز)انگلینڈ کے ہیری بروک نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ہیری بروک نےسوشل میڈیا پرآئی پی ایل سےدستبرداری کا اعلان کیا،ہیری بروک نےکہا کہ میں نےآئی پی ایل چھوڑنےکامشکل فیصلہ کیا ہے،میں دلی کیپٹلز اور ان کےسپورٹرز سے معافی مانگتا ہوں، اپنے اعتماد کرنے والےلوگوں کی رہنمائی کے بعد اس فیصلے پر سوچا۔

مزیدکہاکہ آنے والی سیریز کے لیے پوری طرح سے تیار ہونا چاہتا ہوں،اپنےملک کے لیےکھیلنا میری ترجیح اور فوکس ہے۔
مزید پڑھیں: ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر روہت شرما نے خاموشی توڑ دی

متعلقہ خبریں