اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے شبمن گل نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ڈریسنگ روم میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کل آئی سی سی ایونٹ کے بعد ٹی 20 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں بحث زور پکڑ گئی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔بھارتی میڈیا کا دعوٰی ہے کہ روہت شرما کی کپتانی اور بطور کھلاڑی مستقبل چیمپئنز ٹرافی کے بعد واضح ہوجائے گا اگر بھارتی ان کی کپتانی میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہا تو ممکنہ طور پر وہ کپتانی تو جاری نہ رکھیں تاہم بطور کھلاڑی کچھ عرصہ مزید کھیل سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعوٰی ہے کہ روہت شرما پر کپتانی چھوڑنے یا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا جارہا، شکست یا فتح دونوں صورتوں میں مستقبل کا فیصلہ بھارتی کپتان خود کریں گے۔دوسری جانب، بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایسے کھلاڑی کو کپتان بنانا چاہتا ہے جو دو سال قیادت کرسکے اور اس کے لیے ہارڈک پانڈیا اور شُبمن گِل کا نام زیر غور ہے۔
بعد ازاں، دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے شبمن گل نے کپتان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ڈریسنگ روم میں فی الحال ایسی کوئی بات زیر غور نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما سمیت تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اس وقت صرف کل کے میچ پر فوکس کررہی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل معرکے کو جیت کر ٹرافی لانی ہے، جب کہ میچ کے بعد روہت شرما کوئی فیصلہ لیں گے۔