لاہور( اے بی این نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔
قومی ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 16 مارچ کو شروع ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 29 مارچ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ کیوی ٹیم ان دنوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعتہ المبارک07مارچ 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟