پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سابق کھلاڑی عاقب جاوید اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، تاہم اب یہ ذمہ داری سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو سونپی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی خدمات فراہم کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ثقلین مشتاق کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کر لی۔