اہم خبریں

آسٹریلوی بیٹر میتھیوشارٹ کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کاخدشہ

لاہور( اے بی این نیوز)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔انجری کا شکار میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا۔میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، وہ مشکل میں ہیں اور زیادہ موومنٹ نہیں کر سکتے۔اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میتھیو شارٹ کے فٹ ہونے کے لیے وقت کافی نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میتھیو شارٹ فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا،3 اہلکار زخمی

متعلقہ خبریں