اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکرد گی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سخت ناخوش۔ شاہین آفریدی۔ حارث رؤف۔ نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق بازگشت۔ دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے سینئر کرکٹرز کی بریک لینے کیلئے مشاورت۔ ذرائع کے مطابق ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں ہار کے باوجود کھلاڑیوں کا دفاع عاقب جاوید کومہنگا پڑگیا۔ مزید عبوری ہیڈ کوچ کیلئے توسیع نہ ملنے کا امکان ۔ سلیکشن کمیٹی سے فارغ کئے جانے کی توقع۔ عاقب جاوید کو ندیم خان کی جگہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر بنانے جانے کا امکان۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف مالی بحران کاشکار،ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصد کٹوتی