پریٹوریا(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آن فیلڈ امپائر ماریس ایراسمس بال کو دیکھنا ہی بھول گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلے باز نے گیند کھیل لی مگر امپائر اپنے ہی کسی کام میں مصروف ہیں اور اچانک سر اٹھاکر دیکھتے ہیں تو شاٹ لگ چکا ہوتا ہے۔امپائر کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔جنوبی افریقہ کے منگوانگ اوول اسٹیڈیم میں کھیلئے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے 27 رنز سے کامیابی حاصل کی۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ کو جیت کیلئے 299 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 44.2 اوور میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔