لاہور( اے بی این نیوز)کرکٹر احمد شہزاد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں رسوا کن شکست پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں 6،8 کھلاڑیوں کا ٹولہ گروپنگ کرتا ہے، انہیں کپتانی کا نشہ ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں میرٹ کا قتل عام ہورہا ہے، قومی ٹیم میں پرچیاں چلتی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘میں میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ میچ میں 280، 290 رنز بنانے تھے، مانتے تھے قومی ٹیم میں ہٹر نہیں ہے لیکن اتنا اسکور بنانے کے لیے ہٹرز کی ضرورت بھی نہیں تھی، سنگل ڈبل کا گیم تھا جو کہ کرکٹ بنیادی ضرورت ہے، اگر آپ کی ٹیم یہ بھی نہیں کرپاتی تو پھر یہ کھلاڑی خود کو پروفیشنل کہہ سکتے ہیں؟
تابش ہاشمی کے اس سوال پر احمد شہزاد پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ ’ میں پہلے بھی بولتا رہا کہ یہ 8،6 کھلاڑیوں کا ٹولہ ہے جو گروپنگ کرتا ہے، انہیں کپتانی کا نشہ ہے، یہ وہ کھلاڑی ہیں جو نوجوانوں کو آنے نہیں دیتے، یہی عوام مجھے کہتے تھے کہ آپ بابر اعظم یا اس ٹیم کے اتنے مخالف کیوں ہیں؟’۔
مزید پڑھیں: ہماری شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا،رضوان