اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی کی سب سے بڑی جنگ،روایتی حریف آج مدمقابل

دبئی (اے بی این نیوز)امتحان اعصاب کا۔ مقابلہ جذبات کا۔ دبئی میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑامقابلہ آج ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں دوپہر 2 بجے آمنے سامنے ہوں گی ، گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کیلئے میچ میں کامیابی ضروری ہے ۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی دبئی سٹیڈیم پہنچے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیت جائے یہی بڑا انعام ہے ، پاکستان ہارے یا جیتے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ ترانے سے متعلق بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہناتھا کہ ترانہ بجنے کا معاملہ آئی سی سی کا مسئلہ ہے ۔ نیوز ی لینڈ کیخلاف ان فٹ ہو نے والے فخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ٹیم میں عثمان خان کی شمولیت کا امکان ہے ۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار 23فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں