لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ میں قذافی سٹیڈیم لاہور مین دلچسپ مقابلہ کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔
انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں 351 رنز بنائے تھے۔چیمپئینز ٹرافی2025 کا آؤٹ سٹینڈنگ میچ؛ قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔
آج میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز انگلیس نے ہی بنائے وہ 86 گیندوں سے 120 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلیس کی یادگار اننگز میں 8 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
ان کے ساتھ 42 ویں اوور میں وکٹ پر آنے والے گلین میکسویل نے 15 گیندوں سے 32 رنز بنائے جن میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ میچ کے بیسٹ پلئیر جوش انگلیس ہی قرار پائے۔