اہم خبریں

پاک بھارت میچ ،کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ

کراچی (اے بی این نیوز)سندھ حکومت نےپاک بھارت میچ کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی وزیرکھیل محمد بخش مہر نےکہاکہ کراچی،حیدرآباد اورلاڑکانہ میں پاک بھارت میچ کے لیےاسکرین لگائی جائیں گی،گھوٹکی سمیت تیس اضلاع میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔

کراچی میں سی ویو اورسندھ یوتھ کلب گلستان جوہرمیں بڑی اسکرین پرمیچ لائیو دکھایا جائےگا،حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم، خیرپور ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اورٹنڈو محمد خان میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا۔
26 مزید پڑھیں: نومبر احتجاج میں گرفتار 120 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں منظور، فوری رہائی کا حکم

متعلقہ خبریں