اہم خبریں

آسٹریلین اوپن، بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

میلبرن(نیوزڈیسک )بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا کو ہرا کر انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے۔میلبرن کے روڈ لیور ارینا میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز کے فائنل میں روس کی ارینا سبالینکا اور قازقستان کی ایلینا ریباکینا مدقابل آئیں۔ریباکینا نے پہلا سیٹ 4-6 سے اپنے نام کیا لیکن سیڈ نمبر پانچ ارینا سبالینکا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ 3-6 سے جیتا۔تیسرے اور فائنل سیٹ میں بیلاروس کی سبالینکا نے ومبلڈن چیمپئن ایلینا ریباکینا کے خلاف 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ خبریں