اہم خبریں

خوشدل شاہ نے ٹیم میں منتخب ہونیکی اصل وجہ بتادی

لاہور( اے بی این نیوز)نیوزی لینڈ کیخلاف 69 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے والے خوشدل شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا میں ٹیم میں کیسے منتخب ہوا، مجھے کال آئی تھی کہ میں سلیکٹ ہوگیا ، ہمارے لوگ ہیں وہ تنقید کرسکتے ہیں ، لوگوں کو چاہیے ٹیم کو سپورٹ کریں ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں بغیر پرفارمنس کہ آیا ہوں ، میں نے ڈومیسٹک میں کافی رنز کیے ہیں ، جس کی وجہ سے میری سلیکشن ہوئی ، میں نے کبھی کسی جگہ شکوہ نہیں کیا، یہ لوگ اللہ سے بھی خوش نہیں ہوسکتے ہم سے کیا ہونگے ، میری وجہ سے دیگر کھلاڑی بچ جاتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ میں اپنی محنت کر رہا ہوں جو لوگوں کو نہیں معلوم ، اس نمبر پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے، جب بھی بیٹنگ پر آتا ہوں مشکل ہی ہوتی ہے ، فخر کی انجری کی وجہ سے کامبی نیشن خراب ہوا ۔
مزید پڑھیں: سسلی،مائونٹ ایٹنا کاآتش فشاں پھٹ گیا،سیاح دیکھنے کے لئے جمع

متعلقہ خبریں