اہم خبریں

چیمپیئنز ٹرافی ،افتتاحی تقریب ، جے ایف17 تھنڈر ایف 16 طیارے مظاہرہ کرینگے

لاہور( اے بی این نیوز)چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کرے گی،تقریب میں شیردل اسکوارڈن کےعلاوہ جے ایف 17 تھنڈر, ایف 16 جنگی طیارے بھی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن 5سال بعد کراچی کی فضاوں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ پیش کرےگا۔

قراقرم 8ساختہ طیاروں پرمشتمل ایروبیٹکس اسکوارڈن شیردل پیچیدہ ترین منوورز(پیشہ ورانہ تربیت کے شاندارمظاہروں)کےدوران طیارےانتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کےقریب سے گزریں گے۔

شیردل اسکوارڈن افقی،عمودی،انتہائی نچلی سطح،تیزرفتاری سے بیک وقت کئی طیاروں کی متوازی سمت اڑان،الٹی پروازسمیت کئی تربیتی مظاہرے پیش کریں گے۔شیردل اسکوارڈن بیرل رول،لوپ اوربم برسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے،آسمان کی بلندی پرقوس قزح کےرنگ بکھرے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن کےعلاوہ پاک فضائیہ کے جنگی بیڑے میں شامل پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈرکے اور ایف 16 جنگی طیارے بھی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: ٹورنٹو ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ الٹ گیا، حادثے میں ایک بچے سمیت 18 مسافر زخمی

متعلقہ خبریں