اہم خبریں

حارث رئوف انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے،پی سی بی

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کہاکہ سہ ملکی سیریز میں فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث 12 فروری کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

پی سی بی کا بیان میں کہناتھا کہ تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف حارث رؤف سینے کے نچلے حصے میں پٹھوں میں کھچاؤ آیا ہے،حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے سکین سے سینے کے پٹھوں میں کھچاؤ کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے یہ چوٹ سنگین نہیں ہے اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل بہتر ہو جائیں گے ،احتیاطی تدابیر کے طور حارث رؤف 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ،دھرنا موخر

متعلقہ خبریں