اہم خبریں

میچ میں ہارنے کا دکھ ہے ،سینچری نہ ہونے کی فکر نہیں،فخرزمان

کراچی (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کا کہنا تھا کہ میچ میں ہارنے کا دکھ ہے سنچری نہ ہونے کی فکر نہیں ۔ نیوزی لینڈ سے میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان کا کہناتھا کہ ٹیم سے باہر تھا اور واپسی پر لوگوں نے جو پیار دیا ہے اس پر شکر گزار ہوں،قذافی سٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کا مزہ آیا ۔

قومی بلے باز نے کہاکہ کین ولیمسن میچ کو اچھے انداز لے کر چلے جس کا بعد میں کیوی ٹیم کو فائدہ ہوا،ہم چیمپینز ٹرافی کو لے کر پرجوش ضرور ہیں مگر اس وقت ہماری توجہ اس سیریز پر ہے،بابر اعظم کی ایک کلاس ہے آپ دیکھیں گے کہ وہ پرفارم کریں گے۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار 09فروری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں