لاہور ( اے بی این نیوز ) عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سنٹر پچ پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ نیٹ پریکٹس کی بجائے سنٹر پچ پر کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے۔ ہماری ٹیم میں پلینگ الیون میں ایک ہی سپینر کھیلتا ہے۔
اگر کوئی انجری کا مسئلہ ہوتا ہے تو فوراً کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ دو میچز کی پرفارمنس سے کوئی اچھا یا برا نہیں ہوتا۔ چیمپینز ٹرافی میں ٹیم یہی رہے گی۔ پاکستان ٹیم کے دوسرے پریکٹس سیشن سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ
گزشتہ 3،4سال سے کرکٹ تیز ہوئی ،تین سو سکور معمولی بات ہے۔ بیٹنگ کو تبدیل کئے بغیر تین سو سکور بن سکتا ہے۔ ابرار کے ہوتے سفیان مقیم کی جگہ نہیں بنتی ،ہم ایک سپینر کیساتھ جا سکتے ہیں۔ عامر جمال ون ڈے نہیں کھیلے وہ ڈسکشن میں تھے لیکن ان کی جگہ نہیں بنی۔
صائم کی انجری کی وجہ سے ہمیں مشکل ہوئی۔ چیمپئنز ٹرافی میں تمام بہترین ٹیمز کھیل رہی ہیں۔ بمرا کی انجری کی وجہ سے پریشانی بھارت کو ہونی چاہئے۔ خوشدل شاہ کی ٹیکنیک ان کنڈیشنز میں بہترین ہے۔ حسیب اللہ ساؤتھ افریقہ میں تھے ان کو گیند لگی تھی ان کا ری ہیب لمبا ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں :کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑیں، دس لڑ نے کے لیے بھی تیا ر ہیں، آرمی چیف