اہم خبریں

نیوزی لینڈ کی ٹیم 3 ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئی

لاہور ( نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کیلئے آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، مہمان ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔تین ملکی سیریز کے لئے جنوبی افریقا کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی اور انکا ہفتے کو پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی لاہورمیں پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے

متعلقہ خبریں