ملتان (اے بی این نیوز) شاہین اپنے ہی بچھائے جال میںپھنس گئے ، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دیدی،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دیدی ، ویسٹ انڈیز نے دو کرکٹ میچوں میں سیرز 1-1 سے برابر کردی، ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا، بابر اعظم 31 رنز کیساتھ ٹاپ سکرور رہے
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے تیسرے دن کا کھیل 4 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز سے شروع کیا۔پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا، پاکستان کی پانچویں وکٹ 76رنز پر گرگئی، سعو شکیل 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
76 کے ہی اسکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ کاشف علی کی گری انہوں نے ایک رن بنایا۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 115 کے مجموعی اسکور پر گری، سلمان آغا 15 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے،ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 163 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی
، اس طرح ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز پر نو رنز کی برتری حاصل ہوئی۔دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 244 رنز بنائے، اس طرح پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 254 رنز کا ٹارگٹ ملا، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروز پیر27 جنوری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟