اہم خبریں

ملتان ٹیسٹ ،نوبیاہتا جوڑا ولیمے کے لباس میں میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا

ملتان ( نیوز ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں نوبیاہتا جوڑا بھی میچ دیکھنے پہنچ گیا۔ملتان میں دُلہا اور دُلہن میچ دیکھنے کے لیے بن سنور کر پہنچے اور دلہن کی خواہش پر دلہا اسے ولیمے کے لباس میں ہی اسٹیڈیم لے آیا۔

اسٹیڈیم آمد پر نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی نے کہا کہ میں نے کبھی لائیو میچ نہیں دیکھا، اس لیے شوہر سے لائیو میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جو انہوں نے پوری کردی۔اس موقع پر لڑکے نے کہا کہ آج ہمارا ولیمہ ہے، دعاگو ہوں اللہ پاکستان کو فتح دلوائے۔
مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس،جسٹس منصور علی شاہ نے انٹراکورٹ اپیل کے لئے قائم بینچ پر اعتراض اٹھادیا

متعلقہ خبریں