کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار اور اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسپورٹس ویمن کیلئے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ آپ بہت لوگوں کیلئے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں ناقابل یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارک باد۔















