کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے گھر شادی کی شہنائیاں بج گئیں۔ پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
ان کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔
https://www.instagram.com/daartistphoto?utm_source=ig_web_button_share_sheet&igsh=ZDNlZDc0MzIxNw==
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقراء عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔ نکاح کے اس پُر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے، جس میں یہ جوڑا انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انضمام الحق کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا گیا