اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا،اہم کھلاڑی باہر

ممبئی ( نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکالگنے کا امکان ہے۔ بھارت کے فاسٹ بائولر جسپریت بمرا کے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا کی کمر میں سوجھن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمرا سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اہم بولر بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام جسپریت بمرا کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سکواڈ جمع کرانے کے لیے توسیع مانگی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ آئی سی سی کو جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

سلیکٹرز جسپریت بمرا کی فٹنس رپورٹس کی روشنی میں ٹورنامنٹ کے قریب جا کر اسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جسپریت بمراہ کے مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کا بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے دبئی میں اپنا آخری گروپ میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔
مزید پڑھیں: دھند کے باعث موٹرویز ایم 4 اور ایم 5 مختلف مقامات پر بند کردیا گیا

متعلقہ خبریں