اہم خبریں

اوپننگ بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے کیپ ٹاؤن لندن روانہ ہوگئے۔اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ صائم پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے علاج کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔اس سے قبل محسن نقوی اور پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے صائم ایوب کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی اوپنر صائم دائیں ٹخنے میں فریکچر کے باعث 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں یہ فریکچر ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی

متعلقہ خبریں