اہم خبریں

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، چوتھے روز کا کھیل شروع، پاکستان کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹائون ( نیوز ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہو گیا۔فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں، قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 208 رنز درکار ہیں۔

451 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز شروع کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے اوپنرز کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔بابر اعظم 81 رنز بنا کر مارکو یانسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 58 اور محمد رضوان نے 46 رنز اسکور کئے۔
مزید پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ، شہری پریشان

متعلقہ خبریں