اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا۔ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھویٹ کی قیادت میں پرواز EK612 سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچا۔
ایئرپورٹ پہنچنے کے فوراً بعد ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بغیر رجسٹریشن کام کرنے والی این جی اوز ٹوبیکو فری کڈز ،وائٹل سٹریٹجی کےبارے تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا