کیپ ٹائون ( نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور جنوبی افریقہ کےبائولر ویان مولڈر کے درمیان کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ کلامی کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔
ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا۔بابر اعظم کو جب ویان مولڈر نے گیند کرائی تو بابر نے گیند روک دی، مولڈر بھاگ کے آئے اور انہوں نے نے بال وکٹ کے بجائے وکٹ سے کافی فاصلے پر کھڑے بابرکو دے ماری،بائولرکی اس حرکت پر بابر اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکے۔
بابراعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ انہیں بال کس طرف پھینکنی چاہئے تھی۔ان دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آ کر صورتحال کو سنبھالا۔
دوسری جانب کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ عام طور پر بابر اعظم ردعمل نہیں دیتے، وہ انتہائی خاموش طبیعت کے انسان ہیں لیکن آج بابر اعظم غصے میں آگئے۔واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان اب بھی 208 رنز کے خسارے میں ہے جب کہ جنوبی افریقہ کو جیت کےلئے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروزپیر،6جنوری2025 آپ کا کیرئر،صحت، شادی ، محبت اور دن کیسا رہے گا ؟