اہم خبریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بلے باز صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زخمی بلے باز کی میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی گئی ہیں۔ لندن کے اسپورٹس آرتھوپیڈک ماہرین سے بھی ملاقات کی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کے زخمی بلے باز صائم ایوب کو فوری طور پر علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نے صائم ایوب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب ایک بہترین اسٹائلش بلے باز اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

بورڈ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ممریز پاکستان میں صائم ایوب کے علاج کے تمام کیسز دیکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔

صدر زرداری نے صائم ایوب کو فون کیا، خیریت دریافت کی۔
صدر آصف زرداری نے کرکٹر صائم ایوب کو بھی فون کیا اور ان کے پاؤں کی انجری کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے صائم ایوب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا۔ صائم ایوب نے صدر مملکت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کے پاؤں میں چوٹ لگ گئی تھی۔ شدید درد کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایم آر آئی میں ان کے ٹخنے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے وہ 6 ہفتے کرکٹ سے دور رہیں گے۔

مزید پڑھیں :پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد،حکومت کا سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

متعلقہ خبریں